ملاوٹ مافیا٬ ذخیرہ اندوزوں ٬گرانفروشوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے٬عامر اعجاز اکبر ڈی سی او ٹوبہ

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 12:17

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2016ء)ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر عامر اعجاز اکبر نے کہا ہے کہ ملاوٹ مافیا٬ ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔یہ بات انہوں نے پرائس کنٹرول کمیٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اسسٹنٹ کمشنر محمد شفیق٬ اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل حافظ محمد نجیب٬ اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ خالد محمود٬ ای ڈی او زراعت شہزاد صابر٬ ڈی او انڈسٹریز میاں محمد عرفان سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسر اور انجمن تاجران کے نمائندگان اس موقع پر موجود تھے۔

ڈی سی او نے کہا کہ متعلقہ افسران اعلی معیار کی اشیا خوردونوش کی قیمتوں کے کنٹرول پر اپنا اپنا فعال کردار ادا کریں تاکہ عام آدمی کو ر یلیف مل سکے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اشیا خوردونوش کے نئے نرخ بھی مقرر کیے گئے جس کے مطابق اب چاول سپر پرانے فی کلو 88 روپے٬ دال چنا بریک 159 روپے٬ دال موٹی 170 روپے٬ دال مسور موٹی 118 روپے اور دال ماش واش 187 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو گی۔

دال ماش فی کلو کی نئی قیمت 169 روپے٬ دال مونگ واش کی 101 روپے٬ کالا چنا موٹے لوکل کی 152 روپے٬ کالا چنا بریک لوکل کی 149 روپے٬ سفید چنا کی 175 روپے٬ سفید چنا بریک کی 161 روپے اور سرخ مرچ فی کلو کی 220 روپے نئی قیمت مقرر کی گئی ہے۔اب بیسن 164 روپے٬ چینی 72 روپے٬ دودھ 63 روپے٬ دہی 68 روپے٬ چھوٹا گوشت 600 روپے٬ بڑا گوشت 280 روپے٬ روٹی تندوری سو گرام پانچ روپے اور نان خمیری سات روپے میں فروخت ہوا کریگا۔