ایرانی نوازموبیلائزیشن ملیشیاؤں کاموصل کے مغرب میں حملوں کا اعلان

موبیلائزیشن ملیشیائیں اپنی کارروائیوں کا آغاز آئندہ چند روز یا گھنٹوں کے دوران کر سکتی ہیں٬ترجمان

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 12:01

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2016ء)عراق میں ایران نواز پاپولر موبیلائزیشن ملیشیاؤں نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی موصل کے مغرب میں حملہ کریں گی٬غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق موبیلائزیشن کے ترجمان احمد الاسدی کے مطابق ملیشیاؤں نے موصل کے مغرب میں داعش تنظیم کے گڑھ تلعفر کی جانب حرکت میں آنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ پیش قدمی موصل کے جنوب میں القیارہ میں ملیشیاؤں کے ٹھکانوں سے ہو گی۔عراق کے سرکاری ٹیلی وڑن کے ساتھ گفتگو میں تلعفر پر کنٹرول کے منصوبے پر تبصرہ کرتے ہوئے الاسدی کا کہنا تھا کہ موبیلائزیشن ملیشیائیں اپنی کارروائیوں کا آغاز آئندہ چند روز یا گھنٹوں کے دوران کر سکتی ہیں۔