شامی جنگجوئوںکے روسی فوجی اڈے پر گراڈ راکٹ حملے ٬ایک ہلاک٬چھ زخمی

راکٹوں کی زد میں قرادحہ شہر کے نزدیک بعض دیگر علاقے بھی آ گئے٬شامی آبزرویٹری

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 12:01

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2016ء)شام میں لاذقیہ صوبے کے شہر جبلہ کے نواح میں واقع حمیمیم فوجی ہوائی اڈے کے اطراف میں متعدد گراڈ راکٹ آ کر گرے٬ راکٹوں کے گرنے کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جب کہ 6 زخمی ہو گئے٬ روسی افواج مذکورہ عسکری ہوائی اڈے کو اپنے طیاروں اور فوج کے لیے بطور اڈہ استعمال کر ہی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق شامی اپوزیشن گروپوں کی جانب سے داغے جانے والے ان راکٹوں کی زد میں قرادحہ شہر کے نزدیک بعض دیگر علاقے بھی آ گئے۔ انسانی حقوق کی شامی رصدگاہ کے مطابق راکٹوں کے گرنے کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جب کہ 6 زخمی ہو گئے۔ادھر بشار حکومت کی فوج نے شمالی لاذقیہ میں دو پہاڑوں الترکمان اور الاکراد پر مختلف مقامات کو بم باری اور گولہ باری کا نشانہ بنایا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔