یمن کے صوبہ الحدیدہ کیلئے کنگ سلمان سینٹر کی امداد

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 12:01

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2016ء) سعودی عرب میں کنگ سلمان ہیومنیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی جانب سے یمن کے صوبے الحدیدہ کے تمام ضلعوں میں ضرورت مند خاندانوں میں امدادی سامان کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

بالخصوص تحیتا ضلع میں جہاں خوراک اور دواؤں کی شدید قلت نے قحط جیسی صورت حال پیدا کر دی ہے۔غیرملکی خبررساں دارے کے مطابق آئندہ ماہ نومبر کے اختتام سے قبل الحدیدہ صوبے میں کنگ سلمان سینٹر کی جانب سے پیش کی جانے والی امداد سے مستفید ہونے والوں کی تعداد تقریبا دس لاکھ تک پہنچ جائے گی۔کنگ سلمان سینٹر اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیموں کے ذریعے یمن کے 16 صوبوں میں متعدد منصوبوں پر عمل درامد کو یقینی بنا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :