کویت کی فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کیلئے 5ملین ڈالر کی امداد

عالمی برادری کو فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کیلئے دل کھول کر امداد فراہم کرنی چاہئے٬ ہائی کمشنر پییرکرینپول

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 12:01

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2016ء) کویت کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے پانچ ملین ڈالر کی امداد فراہم کی گئی ہے۔اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’اونروا‘ کی طرف سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کویت کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کیلئے پانچ ملین ڈالر کی امداد فراہم کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کویت کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے امداد کی فراہمی عالمی برادری کی طرف سے فلسطینی مہاجرین کیلئے ڈونر ممالک کی طرف سے کئے گئے اعلانات کا حصہ ہے۔’اونروا‘ کے ہائی کمشنر پییر کرینپول نے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں یہ جان کر نہایت خوشی اور اطمینان ہوا کہ کویت کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کیلئے پانچ ملین ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کیلئے دل کھول کر امداد فراہم کرنی چاہیے کیونکہ عرب ممالک میں جاری خانہ جنگیوں اور شورش کے نتیجے میں چارلاکھ فلسطینی پناہ گزین بھی براہ راست یا بالواسطہ طور پر متاثر ہوئے ہیں۔اقوام متحدہ کے عہدیدار نے کہا کہ 2015ء میں کویت کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کیلئے 17 ملین ڈالرکی امداد فراہم کی تھی۔ رواں سال اونروا کی طرف سے فلسطینی مہاجرین کیلئے 414 ملین ڈالرکی امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :