ایف بی آئی دوبارہ تحقیقات کے حوالے سے بیان کی وضاحت کرے٬ہلیری کلنٹن

اوباما نے آئندہ ہفتے ہلیری کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کا اعلان ٬انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے٬ٹیم ہلیری

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 11:44

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2016ء)امریکی صدارتی امیدوارہلیری کلنٹن الیکشن کمپین نے ایف بی آئی کے سربراہ سے کہا ہے کہ وہ دوبارہ تحقیقات کے حوالے سے اپنے بیان کی وضاحت کریں٬میڈیارپورٹس کے مطابق کیمپین کے سربراہ جان پوڈیسٹا کا کہنا تھا کہ ایف بی آئی کے سربراہ امریکی عوام کو اس حوالے سے مزید معلومات فراہم کریں کہ وہ اب کن امور پر تحقیقات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

جان پوڈیسٹا کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ نئی تحقیقات کے نتائج بھی کچھ زیادہ مختلف نہیں ہوں گے۔صدر باراک اوباما نے آئندہ ہفتے ہلیری کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ ہلیری الیکشن کمپین کے مطابق صدر اوباما اہم ریاستوں اوہائیو ٬ رالے اور شمالی کیرولائنا میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کرینگے۔