تھائی لینڈ سے میانمار کے 68 مہاجرین کی اپنی مرضی سے گھر واپسی

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 11:31

بنکاک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) تھائی لینڈ میانمار سرحد کے نزدیک پناہ گزین کیمپوں سے میانمار کے ایک پناہ گزین خاندان کو ان کی خواہش کے مطابق وطن روانہ کرکے پہلی رضامندی واپسی کی شروعات کی گئیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ پناہ گزین ایجنسی نے بتایا کہ پناہ گزینوں کی واپسی کو تھائی لینڈ اور میانمار کی حکومتوں کی جانب سے فروغ ملا ہے۔اس کے تحت میانمار کے 68 پناہ گزینوں کی ایک ٹیم کو وطن بھیجا جانا ہے۔

متعلقہ عنوان :