کولمبین حکومت اور باغیوں کے درمیان بات چیت 3 نومبر کو ہوگی

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 11:31

بگوٹا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) کولمبیا میں 50 سال سے بھی زیادہ عرصے سے جاری خانہ جنگی کو ختم کرنے کے لئے حکومت اور ریوولوشنر آرمڈ فورسز آف کولمبیا (فارک) باغیوں کے درمیان تین نومبر کو بات چیت ہوگی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں فریقوں نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس اجلاس میں امن معاہدے کو حتمی شکل دینے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔فارک وفد کے سربراہ آئیون مارج نے کہا ہے کہ پارٹیاں مختلف تنظیموں٬ معاشرے کے معزز لوگوں کے ساتھ ہی پہلے کے معاہدے کو مسترد والے لوگوں کی تجاویز سنیں گی۔