یمن میں ہیضے کی وبا پھوٹ پڑی٬6 افراد ہلاک

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 11:31

صنعاء ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) یمن میں ہیضے کے باعث اب تک 410 1افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 6 کی موت واقع ہو چکی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق ٬55 افراد کو اس بیماری کے باعث ہسپتالوں میں داخل کروا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ادارے کا کہنا ہے کہ یہ اموات زیادہ تر صنعا ٬عدن اور عیب نامی شہروں میں ہوئی ہیں جبکہ دس مختلف شہروں میں یہ بیماری پائی گئی ہے جن میں خاص کر تعز٬ عدن٬لاحیج اور الحدیدہ شامل ہیں۔ گزشتہ اتوارکو عالمی ادارے نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ اس بیماری میں اب تک 644 افراد کے مبتلا ہونے کا پتہ چلا ہے۔ گزشتہ دو سالوں سے یمن خانہ جنگی کا شکار ہے جس کی وجہ سے ملک بھر میں 10 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :