فرانس میں ورکنگ کنڈیشنز کے خلاف پولیس کے مظاہرے٬ مطا لبات منظور

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 11:29

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) فرانس میں دس روز سے ورکنگ کنڈیشنز کے خلاف احتجاج کرنے والے پولیس اہلکاروں کی شرائط کو حکومت نے قبول کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس میں پولیس کے 900 اہلکاروں نے پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنیاحتجاج کیا اور ورکنگ کنڈیشنز کے خلاف نعرے لگائے۔

(جاری ہے)

صدر اولاند نے قصر ایلسی میں پولیس یونینیز کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل سے آگاہی حاصل کی اور پولیس کے مسائل حل کرنے کی ہدایات جاری کرنے کا وعدہ کیا۔

صدر اولاند کی پولیس یونینیز کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کے بعد وزیر داخلہ بر نارڈ نے کہا کہ پولیس کی تعداد کو بڑھایا جائے گا اور پولیس کے سازو سامان کو جدید بنایا جائے گا۔پولیس کی ضروریات کے لیے 250 میلین یورو مختص کیے جائیں گے۔آئندہ برس 4600 پولیس کے اہلکاروں کی بھرتی کی جائے گی۔5500 عدد نئے ہتھیار اور 21700 بلٹ پروف جیکٹیں خریدی جائیں گی۔انھوں نے پولیس کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے پارلیمنٹ میں سر گرمیاں شروع کرنے کا بھی وعدہ کیا

متعلقہ عنوان :