عراق اور ترکی کے درمیان بغیر ویزے کے سفر کی اجازت

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 11:29

بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) عراق اور ترکی کے درمیان 2014 میں طے پانے والے ایک معاہدے کی رو سے عراق کے ساتھ بعض پاسپورٹوں کے حامل ترک شہریوں کے لیے ویزے کی بندش کا خاتمہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی کے بغداد میں سفیر فاروق قائمک چی کا کہنا ہے کہ 2014 ء میں طے پانے والے معاہدے کی رو سے اب عمومی پاسپورٹ کے علاوہ خصوصی پاسپورٹوں کے حامل ترک ا ور عراقی شہری بغیر ویزے کے ایک دوسرے کے ملک آجا سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :