کیلے مہاجر بستی٬ برطانیہ اور فرانس کے مابین نیا تنازعہ

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 11:26

لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) برطانیہ اور فرانس کے مابین کیلے کی مہاجر بستی خالی کرائی جانے کے بعد کم عمر مہاجرین کے معاملے پر تنازعہ شروع ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کی وزیر داخلہ امبر رڈ نے فرانسیسی حکومت سے اس بستی میں بچ جانے والے نوعمروں کی مناسب انداز میں حفاظت کا مطالبہ کیا ہے۔ دریں اثناء اس مطالبے پر ان کے فرانسیسی ہم منصب بیرنار کازینو نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں کہا کہ ان میں سے اکثر نابالغوں کے والدین برطانیہ پہنچ چکے ہیں اور انہیں ان کے خاندان کے ساتھ رہنے کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں برطانیہ کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہیں۔

متعلقہ عنوان :