کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج میں خود کش حملے میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہے۔ ریاض گجر

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 11:26

فیصل آباد۔28 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے صوبائی رہنماچوہدری ریاض گجرنے کہا ہے کہ کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج میں خود کش حملے میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہے جو لوگ قیام پاکستان کے مخالف تھے آج وہ افراتفری کی فضاء پیدا کرکے پاکستان کو ناکام ریاست ثابت کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے دہشت گردوں کے حملے کی شدیدالفاظ میں سخت مذمت کی ہے اوردہشت گردی کے اس افسوسناک واقعہ میں قیمتی انسانی جانو ںکے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسو س کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میںپولیس ٹریننگ سنٹرپر حملہ ایک سانحہ سے کم نہیں اوراس سانحہ نے ہر پاکستانی کے دل کو غمزدہ کیا ہے۔ دہشت گرد اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قوم کے پختہ عزم کو غیر متزلزل نہیں کرسکتے۔

(جاری ہے)

پوری قوم دہشت گردوںکیخلاف صف آرا ء ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہماری عظیم قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی ۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا انجام قریب ہے اور ہم آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اس کا پیچھا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بہادر سپوتوں کی قربانیاں جلد رنگ لائیں گی اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کا خاتمہ ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کی جنگ ہے اور ہماری بقاء دہشت گردی کے خاتمے میں ہی مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور امن کیلئے لازوال قربانیاں دینے والے قوم کے ہیرو ہیں اور قوم کو اپنے ان ہیروز کی عظیم قربانیوں پر فخر ہے جنہوں نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر دہشت گردوں کا جوانمردی سے مقابلہ کیا اور آنے والی نسلوں کیلئے پرامن پاکستان کیلئے جام شہادت نوش کیا۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ نے قوم کے دہشت گردی کے خلاف عزم کو مزید پختہ کیا ہے اور قوم پہلے سے زیادہ جذبے سے دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے آگے بڑھے گی۔ اتحاد اور اتفاق وہ قوت ہے جس سے دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :