فیسکو کی جانب سے دوران ڈیوٹی چالو لائنوں پر کام کرتے ہوئے شہید ہونیوالے اور دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کو فوری ملازمت دینے کی درخشاں روایت جاری رہے گی ۔فیسکو چیف

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 11:24

فیصل آباد۔28 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) فیصل آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (فیسکو) کے چیف ایگزیکٹورشید احمداسلم نے کہا ہے کہ شہید کی موت قوم کی حیات ہے فیسکو کی جانب سے دوران ڈیوٹی چالو لائنوں پر کام کرتے ہوئے شہید ہونیوالے اور دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کو فوری ملازمت دینے کی درخشاں روایت جاری رہے گی ۔

کمپنی کی بہتری کیلئے اپنے جانیں قربان کرنے والے ملازمین قابل فخر ہیںاِن خیالات کا اظہار انہوں نے دورانِ ڈیوٹی فوت ہونے والے فیسکوملازمین کی58 بچوں کو تقررنامی(Appointment Letters)دینے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے مزید کہا کہ نئی نسل سے ہمیں بہت سی توقعات وابستہ ہیں لہٰذا ملک و قوم کی خدمت اور کمپنی کی بہتری کیلئے اپنی جان لڑا دیںاورصارفین کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو نے فوت شدہ ملازمین کے بچوں کو نوکری دینے کے سلسلہ میں کی گئی یونین کی کائوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دورانِ نوکری وفات پا جانے والے ملازمین کے بچوں کو اشتہار اور امتحان کے بغیر محض تعلیمی قابلیت کی بنیاد پر نوکریاں دینے کا قانون بنوانے میں یونین نے نمایاں کردار ادا کیا۔ چیف ایگزیکٹو نے نئے بھرتی کئے جانے والے ملازمین کو تلقین کی کہ آئندہ زندگی میںاپنا کا م محنت٬ایمانداری اور لگن سے کر یں اور محکمہ کی نیک نامی اور وقار کا باعث بنیں۔

اس موقع پرڈائریکٹر جنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن احسان محمد صدیقی ٬ سی بی اے کے چیئرمین سیکنڈ سرکل غفارگجر نے بھی خطاب کیا۔ ڈی جی ایچ آر احسان محمد صدیقی نے کہا کہ فیسکو ریجن میں سی بی اے یونین اور انتطامیہ کے مثالی تعلقات ہیں جس سے معاملات اورملازمین کی فلاح و بہبود میں بہت مدد ملتی ہے ۔مقررین نے اپنے خطاب کے دوران نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کو تاکید کی کہ زندگی میں فرائض کی ادائیگی کو ہمیشہ فوقیت دیں اور نیک نامی کمائیں۔

یاد رکھیں آپ لوگ اپنے مرحوم والدین کی وجہ سے بھرتی کئے گئے ہیں لہٰذا ایمانداری سے فرائض کی بجا آوری کر کے ان کیلئے صدقہ جاریہ بنیں تاکہ روز قیامت آپ کے اعمال کی وجہ سے انہیں شرمندہ نہ ہونا پڑے اور ہمیشہ یاد رکھیں کہ آپ کی وجہ سے اگر کسی ایک انسان کو بھی تکلیف پہنچی تو آپ کو دُنیا اور آخرت میں اس کا کڑا حساب دینا پڑے گا۔نئے بھرتی ہونے والے نوجوان ملازمین پورے جذبہ کے ساتھ خدمتِ خلق کی پالیسی پر عمل پیرا رہیں۔

بعدازاںچیف ایگزیکٹو فیسکور شید احمد اسلم٬ جنرل مینجر آپریشن سلیم بھٹی٬ چیف انجینئر آپریشن عامل صدیقی٬ چیف کمرشل آفیسرسردار مسعود اقبال٬ ڈی جی ایچ آر احسان صدیقی٬ ایڈیشنل ڈی جی لیبر اینڈ لیگل محمد علی اور ڈائریکٹر ایچ آر اطہر ایوب نے مرحوم ملازمین کی58 نئے بھرتی ہونے والے بچوں میںتقرر نامے تقسیم کئے۔ تقریب میں فیسکو ملازمین اورافسران کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :