وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ وفاق کے خلاف احتجاج کرنے اسلام آباد آئے تو ان کو احتجاج میں شامل دیگر افراد کی طرح تصور کیا جائے گا٬اسلام آباد میں گھومنے کی آزادی ہوگی٬نہ ہی ان کے ساتھ مسلح گارڈز کو جانے کی اجازت دی جائے گی٬وزارت داخلہ

جمعہ 28 اکتوبر 2016 23:22

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ وفاق کے خلاف احتجاج کرنے اسلام آباد آئے تو ان کو احتجاج میں شامل دیگر افراد کی طرح تصور کیا جائے گا نہ تو اسلام آباد میں گھومنے کی آزادی ہوگی اور نہ ہی ان کے ساتھ مسلح گارڈز کو جانے کی اجازت دی جائے گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ہونے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آئی جی پولیس خیبرپختونخوا نے سیکرٹری داخلہ کے نام مراسلہ بھیجا ہے جس میں انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے اسلام آباد آمد کے موقع پر سرکاری پروٹوکول دلوانے اور سکیورٹی گارڈز ساتھ رکھنے کی اجازت طلب کی ہے وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ اگر سرکاری امور کی انجام دہی کیلئے آرہے ہیں تو ان کو ان کے منصب کیلئے سرکاری پروٹوکول اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

لیکن اگر وہ وفاق کے خلاف احتجاج کرنے اسلام آباد آرہے ہیں تو ان کو احتجاج میں شامل دیگر افراد کی طرح تصور کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :