وزیر اعظم سے چودھری نثارکی ملاقات پی ٹی آئی کے احتجاج اور جڑواں شہروں میں سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی

احتجاج کے نام پر شہریوں کے حقوق سلب کرنے اور دارالحکومت کو سیل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ٬شہریوں کو تکلیف میں ڈالنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا٬دونوں کا اتفاق

جمعہ 28 اکتوبر 2016 22:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے ملاقات تحریک انصاف کے احتجاج اور جڑواں شہروں میں سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی ٬ وزیراعظم اور وزیرداخلہ نے اتفاق کیا کہ احتجاج کے نام پر شہریوں کے حقوق سلب کرنے اور دارالحکومت کو سیل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ٬شہریوں کو تکلیف میں ڈالنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیراعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے ملاقات کی اور جڑواں شہروں میں سکیورٹی صورتحال اورتحریک انصاف کے احتجاج پر بریفنگ دی ۔وزیرداخلہ نے کہا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے حالات قابو میں ہیں ٬ جڑواں شہروں میں تمام سیکیورٹی کے انتظامات قانون کے مطابق کئے گئے ہیں ۔ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ احتجاج کے نام پر شہریوں کے حقوق سلب کرنے اور دارالحکومت کو سیل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ٬شہریوں کو تکلیف میں ڈالنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

متعلقہ عنوان :