راولپنڈی٬ ہنگامہ آرائی کے دوران سی پی او اسرار احمد نے خود پولیس فورس کی قیادت کی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 22:49

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدکی جانب سے لال حویلی کے باہر اعلان کردہ جلسے کی منسوخی کے بعدشہر میں ہنگامہ آرائی ٬ پولیس پر پتھرائواورکشیدگی کے آغاز پر سٹی پولیس افسر(سی پی او)راولپنڈی اسرار احمد نے خود پولیس فورس کی قیادت کی سی پی او مکمل حفاظتی تدابیر کے ساتھ کمیٹی چوک پہنچے جہاں پر انہوں نے کشیدگی کو بھانپتے ہوئے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو فردا فردا ہدائیت کی کہ آپ لوگ اپنی گاڑیاں اور دیگر سازوسامان محفوظ رکھیں جبکہ انہوں نے تماشے کی غرض سے کھڑے عام شہریوں کو بھی ممکنہ خطرے سے آگاہ کر کے جگہ چھوڑنے کی ہدائیت کی اسی دوران چند نوجوانوں کی جانب سے پولیس پر پتھرائو کے رد عمل میں سی پی او راولپندی نے خود بھی آنسو گیس کے شیل فائر کئے ۔

متعلقہ عنوان :