سندھ پولیس کیلئے ہر ما خصوصی تنخواہ پیکج بارے باقاعدہ اعلامیہ جاری

جمعہ 28 اکتوبر 2016 22:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) ترجمان سندھ پولیس کے مطابق حکومت سندھ نے ڈی آئی جی ٹریننگ برانچ سندھ سمیت پولیس کے تمام تربیتی مراکز پی ٹی سی سعیدآباد٬ پی ٹی سی شہدادپور٬ ایس بی بی ای پی ٹی سی رزاق آباد٬ پی ٹی ایس لاڑکانہ٬ ایس سی ٹی سی سکرند٬ آر ٹی سی جام نوازعلی٬ آر ٹی سی خیرپور٬ آر ٹی سی حیدرآباد اور ٹی ٹی آئی سعیدآباد میں تعینات تمام پولیس افسران اور جوانوں/اسٹاف کو ہر ماہ اضافی بنیادی تنخواہ کی ادائیگی پر مشتمل خصوصی تنخواہ پیکج کے حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے مذکورہ اعلامیے پر وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے پولیس تربیتی مراکز کے افسران جوانوں ودیگراسٹاف کے حوصلے بلندہونگے اورپولیس ریکروٹس سمیت دیگر محکمانہ کورسز پر زیرتربیت افسران وجوانوں کے تربیتی معیار میں بھی نمایاں حد تک بہتری آئیگی۔#

متعلقہ عنوان :