معصوم بچے کوکس جرم کی سزادی گئی ٬مقدمہ حکومت کے خلاف درج ہوناچاہئیے ٬شیخ رشید

جمعہ 28 اکتوبر 2016 22:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہاہے کہ معصوم بچے کوکس جرم کی سزادی گئی ٬ظلم کے دن ختم ہونے والے ہیں ٬بچے کی موت کامقدمہ حکومت کے خلاف درج ہوناچاہئیے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشیدنے کہاکہ پولیس نے پرانے شیل چلائے ٬لیاقت باغ کے قریب بچے کی موت کاپرچہ حکومت کے خلاف ہوناچاہئے ٬ایسالگتاہے کہ حکومت غریب اورنہتے لوگوں سے بدلہ لے رہی ہے ٬معصوم بچے کوکس جرم کی سزادی گئی ٬ان کے دن گنے جاچکے ہیں ظلم کادورختم ہونے والاہی۔(یاسرعباسی)