اسلام آباد ٬شریف برادران قانون سے بالاتر ہیں٬قمر زمان کائرہ

پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنماء کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 28 اکتوبر 2016 22:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنماء قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ شریف برادران قانون سے بالاتر ہیں۔ یہ جو مرضی کرلیں کوئی عدالت کوئی ادارہ ان کو کچھ نہیں کہے گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم مدتوں سے یہی قوم کو بتانے کی کوشش کررہے ہیں کہ عدالتیں شریف فیملی کو کچھ نہیں کہتیں ۔ سب ادارے سب قانون اور عدالتیں ہمارے لئے ہیں اگر ہماری پارٹی ایسا کچھ کرتی تو اب تک عدالتیں کیا سے کیا کر گئی ہوتیں انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت نے عوامی مسلم لیگ اور پی ٹی آئی کے ورکروں پر تشدد کی مذمت کی ہیاور ہم اس تشدد کو جمہوریت کے منافی سمھجتے ہیں۔ (عابد شاہ)