Live Updates

عمران خان کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آچکا ہے۔چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق کی سکھر میں میڈیا سے بات چیت

جمعہ 28 اکتوبر 2016 22:42

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئر مین ٬مسلم لیگ (ن) کے رہنماء صدیقی الفاروق نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی شروع ہونے پرقانون حرکت میں آچکا ہے ٬ لال حویلی شیخ رشید کی ملکیت ہے تو حویلی سے ملحقہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے کچھ حصہ پر انکا قبضہ ہے٬ حویلی کے پانچ حصے ہیں جن میں سے کچھ حصہ پر مشرف دور میں بالجبر قبضہ کیا گیا جو اویکیو ٹرسٹ کی ملکیت ہیں اسے خالی کرایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

سرکٹ ہاؤس سکھرمیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نواز لیگ آئین اور قانون کی بالا دستی پر یقین رکھتی ہے اور اس پر عملدرآمدکر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مسلم لیگ (ن) نے موقع میسر نہ کیا ہوتا تو تحریک انصاف کے پی کے میں حکومت نہیں بنا سکتی تھی٬ تاہم مسلم لیگ ن نے انہیں حکومت سازی کا موقع دیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا یہ کہنا ہے کہ انہیں احتجاج کا حق دیا جائے تاہم احتجاج کے نام پر شہر کو بند کرانے لاک ڈاؤن کا حق نہیں دیا جا سکتا ہے٬ حکومت کسی ایسی کوشش کو ناکام بنا دیگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :