کمشنر لاڑکانہ کا شہدادکوٹ میں تحصیل افسران کے ساتھ اجلاس

جمعہ 28 اکتوبر 2016 22:19

لاڑکانہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) کمشنر لاڑکانہ ڈویژن انعام اللہ داریجو نے اسسٹنٹ کمشنر آفس شہدادکوٹ میں تحصیل افسران کے ساتھ اجلاس کی صدارت کی جس میں انہیں شہر کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ شہر کی صفائی ستھرائی کے لیے بہتر انتظامات کریں٬ اسکولوں میں طلبہ و طالبات کی حاضری کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ اسپتالوں اور دیگر مقامات پر بھی صفائی کی جائے۔

اس موقع پر کمشنر نے شہدادکوٹ میں جاری ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ کام کے معیار کا خاص خیال رکھیں اور جاری کاموں کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ یہاں کے رہائشی اس سے فوائد حاصل کرسکیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔