ضلعی حکومت کی جانب سے 7لاکھ پودے لگا کر شہر کو سر سبز و شاداب بنا نے کا منصوبہ قابل تحسین ہے ٬سابق صوبائی وزیرچوہدری عبدالوحیدارائیں

جمعہ 28 اکتوبر 2016 22:18

ملتان۔28 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء)سابق صو بائی وزیر و مسلم لیگی رہنما ء چوہدری عبدالوحید آرائیں نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی ماحولیات آلودی تیزی سے ملتان کا درجہ حرارت بڑھا رہی ہے جو ہماری آنیوالی نسلوں کے لئے انتہائی خطرناک ہے ضلعی حکومت کی جانب سے 7لاکھ پودے لگا کر شہر کو سر سبز و شاداب بنا نے کا منصوبہ قابل تحسین ہے ۔

ہر شہری اپنے حصے کا ایک پودا لگا کر اپنی دھرتی کو بچا نے میں کردار ادا کرے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول 17کسی میں ضلعی حکومت کی جانب سے شجر کاری مہم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ چوہدری عبدالغفور اور ضلعی آفیسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ چوہدری عبدالغفور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی او ملتان نادر چٹھہ کا عزم کہ ہر بچے کے ہاتھ سے شہر میں ایک پودا لگوایا جائے تاکہ وہ اس کی پرورش بھی کرے اور اسکی دیکھ بھال بھی کرے۔

ملتان میں اگر 8لاکھ درخت لگ جائیں تو سبز انقلاب آجائے گا اس سلسلے میںسول سوسائٹی کا کردار انتہائی ضروری ہے ۔ تقریب کے آخر میں سکول کے بچوں میں پودے بھی تقسیم کئے گئے۔