فیصل آباد٬پی پی 78 کے ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات جمع کروانے کا پہلا مرحلہ مکمل

جمعہ 28 اکتوبر 2016 22:18

فیصل آباد۔28 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء)لیگی ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 78 شہری نشست جھنگ راشدہ یعقوب شیخ کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا پہلا مرحلہ جمعہ کی شام مکمل ہو گیا جبکہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر/ریٹرننگ ۱ٓفیسر تنویر الحسن لنگاہ کے پاس راشدہ یعقوب شیخ٬ مولانا محمد احمد لدھیانوی٬شیخ فواد اکرم٬ شیخ شیراز اکرم٬ وقار احمد انصاری٬ارفع مجید٬۱ٓزاد ناصر انصاری سمیت 32 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے نیزکاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال یکم اور دو نومبر کو ہوگی۔

(جاری ہے)

11مئی 2013ء کے عام انتخابات میں حلقہ پی پی ۔78شہری نشست جھنگ سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والی ممبر صوبائی اسمبلی راشدہ یعقوب شیخ کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی نشست پر یکم دسمبر کو ضمنی انتخاب کے انعقاد کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق کاغذات نامزدگی کی 27اور 28 اکتوبر کو وصولی کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست 11نومبر کو جاری ہو گی ۔