حکومت طاقت کا مظاہرہ کرکے پاوں پر کلہاڑا چلا رہی ہے٬ مشیر اطلاعات سندھ

حکومت سیاسی شہادت حاصل کرنا چاہتی ہے جو نہیں ہونے دینگے۔ ہم سیاسی کارکنوں کے خلاف طاقت کے استعمال کی مذمت کرتے ہیں

جمعہ 28 اکتوبر 2016 22:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیونے کہا ہے کہ حکومت طاقت کا مظاہرہ کرکے پاوں پر کلہاڑا چلا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اسلام آباد کی صورتحال پر جاری بیان میں کہا ہے کہ حکومت سیاسی شہادت حاصل کرنا چاہتی ہے جو نہیں ہونے دینگے۔ ہم سیاسی کارکنوں کے خلاف طاقت کے استعمال کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی بیانات میں اپوزیشن قائدین کے لئے احترام کو ملحوظ خاطر رکھیں۔ تحریک انصاف نے اپوزیشن جماعتوں کو اپنے روئیے سے خود دور کیا ہے٬اب آوازیں لگا کر اپوزیشن کو بلانا مضحکہ خیز ہے۔

متعلقہ عنوان :