صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود شمیم ممتاز نے سوشل ویلفیئرآفس کا دورہ کیا ٬معذور بچوں میں تحائف تقسیم کئے

جمعہ 28 اکتوبر 2016 22:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود شمیم ممتاز نے سوشل ویلفیئرآفس کا دورہ کیا ٬معذور بچوں میں تحائف تقسیم کئے اور ہندو برادری کی جانب سے کوئٹہ کے شہدا کی یاد میں منعقد تقریب دئے جلا کر انہیں خراج تحسین پیش کیا ٬ اس موقع صوبائی وزیر شمیم ممتاز نے کہا کہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے کوئٹہ سانحے میں پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والی وہی قوتیں ہیں جنہوں نے ہماری قائد بینظیر بھٹو کو شہید کیا ٬ ہم اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ٬ہمیں ان قوتوں کے خلاف متحد ہونا ہے ٬ انہوں نے کہا محکمہ سماجی بہبود میں بہتری کے لئے کوشاں ہیں محکمہ میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے محکمہ سماجی بہبود کے سینٹروں اور دفاتر یا زمینوں پر جہاں بھی قبضے ہونگے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور پولیس کی مدد پراپرٹی خالی کرائی جائیں گی ٬ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سانحہ انتہائی افسوس ناک تھا اور یہ وہ تسلسل ہے کہ جوہمیں آمروں سے ملا مگر ہماری عوام آج بھی متحد ہے اور ان قوتوں کو جڑ سے اکھاڑ کر ہی دم لیں گے ٬ اس موقع پر صوبائی وزیر شمیم ممتاز نے معذور بچوں میں تحائف تقسیم کئے اور سانگھڑ کی ہندو برادری ٬ راجیش کمار ہرداسانی اور ڈاکٹر نانک رام کی جانب پاکستان کے شہدا کے لئے منعقد تقریب میں دئے جلا کر شہدا کو خراج عقیدت پیس کیا ٬ اس موقع پر ایڈشنل ڈپٹی کمشنر سردار ریاض لغاری ٬ اسٹنٹ کمشنر خیر محمد ڈاہری ٬ سوشل ویلفیئر آفیسر میڈم رضیہ بیگم ٬ غلام نبی نظامانی ٬ وڈوز ویلفیئر کی صدر میڈم نسرین گجر٬سماجی ورکر میڈم صوبیہ٬ ودیگر بھی موجود تھے۔