Live Updates

پی ٹی آئی کارکنوں کے میڈیا پر تشدد کی مذمت ٬ عمران خان کا میڈیا سے ’ الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے ‘والا رویہ میڈیا کی آزادی کے منافی ہے

نجی ٹی وی ورکر پر تشدد کی مذمت کے سوال پر عمران خان نے خاتون رپورٹر سے قابل مذمت رویہ اپنایا دوسروں کو گالیاں دینے والے کو سوال کرنے والا میڈیا برداشت نہیں۔مشیروزیراعظم انجینئر امیر مقام کا بیان

جمعہ 28 اکتوبر 2016 22:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے میڈیا پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے اس بدسلوقی پر’ الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے ‘والا رویہ اپنایا جو افسوسناک اور میڈیا کی آزادی کے منافی ہے۔ دوسروں کو گالیاں دینے والے کو سوال کرنے والا میڈیا برداشت نہیں۔

جمعہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ بنی گالہ میں عمران خان کے گھر کے باہر کوریج کے لئے موجود نجی ٹی وی کے ورکر محمد عرفان کو تحریک انصاف کے کارکنوں نے تشدد کا نشانہ بنایا جس پر تمام میڈیا نے احتجاج کیا۔ انہوں نے کہاکہ اس سے بھی زیادہ افسوسناک امر یہ ہے کہ بعدازاں جب ایک خاتون رپورٹر نے سوال کیا تو عمران خان نے معذرت کرنے کے بجائے انتہائی بدتمیزی کا رویہ اپنایا اور میڈیا چینل پر الزام تراشی شروع کردی جو انتہائی قابل مذمت ہے۔

(جاری ہے)

امیر مقام نے کہاکہ میڈیا کو نشانہ بنانا تحریک انصاف کا وطیرہ بن چکا ہے اور اس کی بنیادی وجہ پی ٹی آئی کی قیادت کا غیرذمہ دارانہ رویہ ہے کیونکہ وہ تنقید برداشت نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا برادری تحریک انصاف کے اس رویہ کا نوٹس لے۔مشیر وزیراعظم نے متاثرہ میڈیا ورکرسے ہمدردی کااظہار کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :