Live Updates

حکومت کی اپنی نادانی نے اسے اس حالت پر لاکھڑا کیا‘ خورشید شاہ

ہمارے طریقہ کار میں وقت لگتا ہے عمران خان کو زیادہ جلدی ہے انگلی والے مفت میں انگلی نہیں اٹھائیں گے۔ عمران خان خود فیصلے کریں انہیں مشورہ دیں گے نہ ہی کندھا دیں گے٬نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

جمعہ 28 اکتوبر 2016 22:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کی اپنی نادانی نے اسے اس حالت پر لاکھڑا کیا‘ ہمارے طریقہ کار میں وقت لگتا ہے عمران خان کو زیادہ جلدی ہے ‘ انگلی والے مفت میں انگلی نہیں اٹھائیں گے۔ عمران خان خود فیصلے کریں انہیں مشورہ دیں گے نہ ہی کندھا دیں گے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خاننے ایمپائر کی انگلی کی بات کی ٹی او آر کے فورم کو استعمال نہ کرنا حکومت کی نا اہلی ہے۔ ہم نے جتنی لچک دکھانی تھی دکھا چکے ہین ہکومت نے لچک نہ دکھائی تو اپوزیشن کا رویہ مزید سخت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی کرپشن کے مسئلے کو پیپلزپارٹی نے اٹھایا حکومت کی اپنی نادرانی نے اسے اس حالت پرلاکھڑا کیا ۔

(جاری ہے)

ہم جب بل بنا کر پارلیمنٹ میں لائے حکومت نے فوراً دوسرا بل بنالیا انہوں نے کہا کہ ہمارے طریقہ کار میں نتائج کیلئے وقت لگتا ہے عمران خان کو جلدی ہے انگلی والے مفت میں انگلی نہیں اٹھائیں گے۔تحریکوں میں صرف غریب آدمی کا خون بہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پہلے بھی پارلیمنٹ سے نکل چکی تھی پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کو دوبارہ پارلیمنٹ میں آنے کا موقع دیا ۔ عمران خان اپنے فیصلے خود کرتے ہین نہ کندھا دیں گے اور نہ ہی کوئی مشورہ دیا جائے گا۔ (عابد شاہ)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات