دیوالی ٬ حکومت سندھ چار ہزار ضرورت مندوں میں دو کروڑ روپے تقسیم کر رہی ہے۔ ڈاکٹر کھٹو مل جیون

جمعہ 28 اکتوبر 2016 22:07

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور ڈاکٹر کھٹو مل جیون نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایت پر محکمہ اقلیتی امور حکومت سندھ دیوالی کے تہوار پر چار ہزار ضرورتمند٬ بیوائوں ٬ معذوروں٬ یتیموں اور بزرگ افراد کو مالی معاونت کی مد میں تقریبا دو کروڑ روپے تقسیم کررہی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے پاکستان بشپ کونسل کے مرکزی صدر بشپ خادم ٬گرونانک کلسا ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئر مین سردار ہری سنگھ اور ممبر فلم سینسر بورڈ حکومت سندھ رمیش بی مانا سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کہی۔ ڈاکٹر کھٹو مل جیون نے ہندو برادری سے اپیل کی ہے کہ اس سال دیوالی کا تہوار سادگی سے منائیں اور مندروں میں سانحہ کوئٹہ کے شہداء کے لئے دعائیہ تقریبات منعقد کریں اور شہداء کے لئے شمعیں اور دیئے بھی جلائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی ٬اخوت اور بھائی چارہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ڈاکٹر کھٹومل جیون نے کہا کہ ہندو برادری ہمیشہ ملک کی سلامتی ٬استحکام اور حفاظت کے لئے کلیدی کردار ادا کرتی رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :