ْاینٹی کرپشن کی سندھ بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائیاں٬ ٹی ایم ا و سمیت متعدد گرفتار

جمعہ 28 اکتوبر 2016 22:07

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) اینٹی کرپشن نے کراچی سمیت سندھ بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کردیں۔اینٹی کرپشن نے جمعہ کے روز شاہ لطیف ٹائون میں واقع ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے دفتر پر چھاپا مار کر ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ اینٹی کرپشن ٹیم نے انسپکٹر زاہد حسین میرانی کی سربراہی میں کارروائی کر کے دفتر میں موجود ملیر ڈولپمینٹ اتھارٹی کہ عملے سے کرپشن کی شکایات کے حوالے سے پوچھ گچھ کی۔

دوسری جانب اینٹی کرپشن نے کارروائی کر کے سابق ٹی ایم او گھوٹکی فیصل میمن کو گرفتار کر لیا۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عثمان غنی صدیقی نے کہا کہ ملزم پر تعلقہ میونسپل گھوٹکی میں سرکاری فنڈز میں کرپشن کا الزام ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے مزید کہاکہ ملزم کے خلاف کورٹ نے نا قابل ضمانت وارنٹ جاری کئے ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اینٹی کرپشن نے کارروائی کر کے ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر کندھ کوٹ کو گرفتار کرلیا۔

مفرور ملزم حضور بخش برڑو کو لاڑکانہ سے کامیاب کاروائی کر گرفتار کرلیا گیا۔ملزم کے خلاف بڑے پیمانے پر کرپشن کی شکایات تھیں۔ ایک اور کارروائی میںاینٹی کرپشن نے ٹھری میرواھ میں پراویشنل ہائے ویز ڈپارٹمنٹ کے دفتر پر بھی چھاپا مار کر متعلقہ ریکارڈ ضبط کر لیا۔ جس کی اسکروٹنی کے بعدذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :