حکومت سندھ نے نوجوانوں کو فنی تعلیم فراہم کرنے کیلئے کئی پروگرام بنا رکھے ہیں٬انجینئر شاہد عبدالسلام تھیم

جمعہ 28 اکتوبر 2016 21:33

ْحیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے ٹیکنیکل اور ووکیشنل تعلیم انجینئر شاہد عبدالسلام تھیم نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے نوجوانوں کو فنی تعلیم فراہم کرنے کیلئے کئی پروگرام رکھے گئے ہیں تاکہ نوجوان فنی تعلیم حاصل کرکے اپنا اور اپنے گھر والوں کیلئے روزگار کما سکے وہ گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج وحدت کالونی حیدرآبادمیں آٹو کیڈ کمپیوٹر لیب اور ٹیچرس کامن ہال کے افتتاح اور کالج کے دورے کے دوران میڈیا سے باتیں کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے تعلیم کے فروغ او ر اس کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو ہنر سکھانے کے لیے پورے سندھ میں سینٹرزکھولیں تاکہ طالب علم ہنری تعلیم حاصل کرکے اپنا روزگار حاصل کر سکے اور کسی دوسرے کے آگے محتاجی سے بچ سکے جبکہ نجی انڈسٹریز کے مالکان ہنر مند افراد کو تلاش کرتیں ہیں ہمارے نوجوان سرکاری نوکریوں پر انحصارنہ کریں اور ہنری تعلیم میں بھرپور حصہ لیں وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خاص نے کالج کے تمام شعبوں کا جائزہ لیا اور پرنسپل غلام محمد میمن کی کاوشوں کی تعریف کی او ر کہا کہ ان کی محنت سے پتا چلتا ہے کہ واقعی کالج میں بہت بہتری ئی ہے اور میں خود بھی انجینئرہوں اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خاص کو ٹیکنیکل کالج کے متعلق تفصیلی آگاہی دیتے ہوئے پرنسپل غلام محمد میمن نے بتایا کہ 10 آٹو کیڈ کمپیوٹر ٬ فرنیچرانسٹیٹیوٹ مینجمینٹ کمیٹی کی جانب سے (آئی - ایم - سی ) کے چیئرمین شفیع محمد لاکھو کی جانب سے کالج کو فراہم کئے گئے ہیں جبکہ ٹیچرس کامن ہال کی مرمت محکمہ ورکس اینڈ سروسز کی جانب سے کی گئی ہے معاون خاص کو کالج کے آڈیٹوریم کی مرمت کی طرف خصوصی توجہ دلائی گئی اور کہا کہ 1957 میں یہ ٹیکنیکل ادارہ قائم ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ آڈیٹوریم کے ہوتے ہوئے ہمیں تقریبات کے لیے دوسری جگہ ٹینٹ یا ہال بک کروانے پڑتے ہیں اس پرمعاون خاص نے کالج کے آڈیٹوریم کی مرمت کا یقین دلایا انہوں نے بتایا کہ اس کالج سے کئی طالب علم ہنری تعلیم حاصل کرکے انجینئرہوئے ہیں اور اب یہاں چار سالوں کے لیے بی ٹیک کراویاجائیگا دورے کے دوران ڈائریکٹر اسٹیوٹا عبدالحفیظ ابڑو ٬ فہیم عرسانی ٬ ضیائً سولنگی اور کالج کے تمام اساتذہ اور انتظامیہ بھی موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :