سندھالاجی کا میوزیم ہفتے کے ساتوں دن کھلا رہے گا۔ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد اسحاق

جمعہ 28 اکتوبر 2016 21:13

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) جامعہ سندھ جام شورو کے انسٹیٹیوٹ آف سندھالوجی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد اسحاق سمیجو کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سندھالاجی کا میوزیم ہفتے کے ساتوں دن کھلا رہے گا اس سلسلے میں مزید بتایا گیا ہے کہ میوزیم پیر سے جمعہ تک صبح 8 سے شام 7بجے تک٬ جبکہ ہفتہ اور اتوار کو صبح 8 سے دوپہر 3 بجے تک کھلا رہے گا گروپ کی صورت میں میوزیم گھومنے کے لیے آنے والے اسکول٬ کالجز اور یونیورسٹی کے طلباء کو ٹکٹ میں خصوصی رعایت دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :