کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں اضافہ صرف اور صرف کھیلوں کے مقابلوں سے ممکن ہے٬ عامر کفایت

جمعہ 28 اکتوبر 2016 21:11

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں اضافہ صرف اور صرف کھیلوں کے مقابلوں سے ممکن ہے اسی لئے سپورٹس پروموشن آرگنائزیشن کے زیر اہتمام انٹر سکول سپورٹس گالا 30اکتوبر سے شروع ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار سپورٹس پروموشن آرگنائزیشن کے چیئرمین عامر کفایت نے اسپورٹس گالا میں ہونے والے 10کھیلوں کے ایونٹ آرگنائرز اور آرگنائزنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ انٹر سکول سپورٹس گالاکا باقاعدہ افتتاح 30اکتوبر 2016ء کو افضال گرائونڈ میں صبح 9بجے ہوگا جس میں 10 کھیلوں کرکٹ٬ ہاکی٬ فٹ بال٬ باسکٹ بال٬ بیڈمنٹن٬ ٹیبل ٹینس٬ ٹگ آف وار٬ آرم ریسلنگ٬ چیس٬ تائی کوانڈو کے گرلز بوائز کھلاڑی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام کھیلوں کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افتتاحی تقریب کے بعد ٹگ آف وار کے مقابلے ہوں گے جبکہ کرکٹ کے مقابلے افضال گرائونڈ میں فٹ بال کے مقابلے حیدرآباد کلب سندھ سپورٹس بورڈ٬ باسکٹ بال ٬حیات ہائر سکنڈری سکول٬ بیڈمنٹن ایم سی بی بیڈمنٹن ہال نیاز اسٹیڈیم٬ ٹیبل ٹینس برکت بھائی ٹیبل ٹینس ہال نیاز اسٹیڈیم٬ تائی کواونڈ بیلو سی ہائی سکول قاسم آباد٬ چیس اور آرم ریسلنگ حیات ہائر سکنڈری سکول جونیئر برانچ ٬ اختتامی تقریب حیدرآباد کلب سندھ سپورٹس بورڈ میں ہوگی۔

اس موقع پر تمام ایونٹ آرگنائزر کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے ایونٹ شاندار انداز میں منعقد کرائیں۔ آخر میں آرگنائزیشن کے محمد آصف کی صحت یانی کیلئے دعا کی گئی اللہ تعالیٰ محمد آصف کو صحت دے ٬آمین۔ اس موقع پر ریحانہ بھٹی٬ رمیز شیخ٬ اسرار علی چانڈیو٬ محمد فیصل خان٬ مس صدف خان٬ ناظم عباسی ٬ انیلا خان٬ حمیرہ راجپوت٬ مراد خان٬ محمد آصف ٬ناصر جونیجو٬محمد سرفراز٬ مقبول عباسی اور دیگر نے شرکت کی۔