ڈاکٹرز مسیحا ہوتے ہیں٬ اپنی ذمہ داری پوری کریں تو یہ پیشہ عبادت سے کم نہیں ہے٬ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

جمعہ 28 اکتوبر 2016 21:11

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر ز مسیحا ہو تے ہیں وہ اپنی ذمہ داری پوری کریں تو یہ پیشہ عبادت سے کم نہیں ہے سندھ حکومت کی ترجیحات میں صحت کے شعبہ میں بہترین لانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جام شورو کے شعبہ دندان کی جانب سے بین الاقوامی ڈینٹل سمپوزیم کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔

اس سپوزیم سے سندھ کے وزیر صحت ڈاکٹر سکندر مندرو اور صوبائی مشیر ڈاکٹر سکندر شورو ٬ وائس چانسلر لمس ڈاکٹر نوشاد اے شیخ نے بھی خطاب کیا جبکہ صوبائی وزیر امداد پتافی ٬ جام خان شورو اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کی بھلائی اور دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے ڈاکٹرز کا بنیادی کردار ہے٬ ڈاکٹرز مسیحا ہو تے ہیں وہ اپنا فرض ذمہ داری سے ادا کریں تو یہ عبادت بن جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ لمس میں ڈینٹل پر عالمی کانفرنس میں آنیوالے بیرون ملک کے مہمانوں کی یہاں بہتر خدمت کی جارہی ہے ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے سندھ کی مہمان نوازی کی روایت قائم رہنا چاہیئے ٬انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت محکمہ صحت کو بہتر کرنے کے لیے خطیر رقوم خرچ کررہی ہے سندھ کے اسپتالوںکو جدید سہولیات سے آراستہ کرتے ہو ئے ان کے معیار کو بہتربنا یا جارہا ہے سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے لمس میں گرلز ہاسٹل کا افتتاح بھی کیا اس موقع پر ڈاکٹر فیروز علی کلہوڑو ٬ ڈاکٹر منیر جونیجو اور دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :