اسلام ماڈل کالج برائے طالبات پوسٹ گریجویٹ میں طالبات کونسل کی تقریب حلف برداری کا اہتمام

جمعہ 28 اکتوبر 2016 21:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) اسلام ماڈل کالج برائے طالبات پوسٹ گریجویٹ جی ٹن فور میں گزشتہ روز طالبات کونسل کی تقریب حلف برداری کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی میئر میٹروپولیٹین کارپوریشن ذیشان نقوی تھے جبکہ صدارت پرنسپل کالج پروفیسر عمرانہ خضر نے کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسولؐ سے کیا گیا اورکالج کی گزشتہ سالانہ رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

اس کے بعد مہمان خصوصی نے کالج طالبات کونسل کی نو منتخب اراکین سے حلف لیا اور ان کے بیجز دئیے گئے ۔ کونسل کی مرکزی عہدیدران صدر ماہ نورسید‘ نائب صدر جمیلہ خان‘ جنرل سیکرٹری سلمہ عباسی‘ جوائنٹ سیکرٹری عائشہ پاشا سمیت سالانہ اول ‘ دوم ‘ سوئم اور چہارم اور ایم اے کی جماعت نمائندگان کے ساتھ ساتھ کالج بس پروکٹرز نے بھی اپنے عہدوں کا حلف لیا۔

(جاری ہے)

کالج کی شاندار تعلیمی کارکردگی کے روایت کو برقرار رکھتے ہوئے انٹرمیڈیٹ بورڈ اور قائداعظم یونیورسٹی امتحانات میں پوز یشن حاصل کرنے والی طالبات میں بھی تعلیمی اسناد اور انعامات تقسیم کیے گئے ۔ سکالر شپ حاصل کرنے والی طالبات نایاب منیر‘ صنم بتول‘ تکاثر پروین‘ اقصی احمد‘ انعم حسن‘ عائشہ آصف‘ صباء کوثر‘ فاطمہ صابر‘ شبنم ریاض ‘ اسریٰ بی بی‘ بسمہ گل‘ ماہم خالد‘ حرا سمیع‘ نازیہ شاہ‘ ثانیہ پرویز‘ سلمی الیاس‘ ربیعہ بی بی ‘ طیبہ مسعود‘ طاہر حسن‘ رفعت بتول ‘ عمارہ بی بی ‘ عائشہ صدف‘مدیحہ شاہین‘ ایمن زہرہ‘ نایاب حبیب شامل تھیں۔

مہمان خصوصی ذیشان نقوی نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت خواتین کی تعلیم اور ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔ خواتین نے سیاست میں بھی اپنا نام خوب پیدا کیا ہے اور میٹروپولیٹین کارپوریشن کے ساتھ ساتھ قومی وصوبائی اسمبلی میں بھی خواتین کو مناسب نشستیں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ و ز یر ا عظم پا کستا ن کی خصو صی ہد ا یت کی ر و شنی میں 22سکولوں اور تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل ہو چکا ہے اور دیگر کے لیے بھی فنڈز جاری کر دئیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارا مشن اسلام آباد کو دنیا کی بہترین شہروں میں سے ایک بنانا ہے اس کے لیے ہر پہلو کو مدنظر رکھے جائے گا۔

شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے ایک ویب سائٹ بھی بنا دی گئی ہے جس میں عوام اپنے مسائل آن لائن طریقے سے رجسٹرڈ کروا سکتے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر پرنسپل کالج پروفیسر عمرانہ خضر نے مہمان خصوصی کو کالج کا نشان پیش کیا اورقومی ترانہ کے ساتھ تقریب کا اختتام ہوا۔