ْہفتہ وار بازاروں میں شہریوں کو ارزاں نرخوں پراشیاء خوردو نوش کو یقینی بنایا جائے ٬ خریداری کیلئے آنے والوں کیلئے تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی اور سیکورٹی کا بھی انتظام کیا جائے

میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کی ایچ نائن کے دورہ کے موقع پر گفتگو

جمعہ 28 اکتوبر 2016 21:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا ہے کہ ہفتہ وار بازاروں میںاسلام آباد کے شہریوں کو ارزاں نرخوں پراشیاء خوردو نوش کو یقینی بنایا جائے اور ان بازاروں میں خریداری کے لیے آنے والوں کے لیے تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی اور سیکورٹی کا بھی انتظام کیا جائے تاکہ ان بازاروں کی افادیت کو مزید بڑھا یا جائے۔

وہ جمعہ کو ہفتہ وار بازار ایچ نائن کے دورہ کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کے علاوہ منتخب نمائندے بھی ہمراہ تھے۔ میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سی ڈی اے کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار بازاروںکے لگانے کا بنیا دی مقصد وفاقی دا رلحکومت کے شہریوں کو تازہ اور ارزاں نرخوں پر کھانے پینے کی اشیاء ٬تازہ پھلوں اور سبزیوں کی فراہمی کو ممکن بنانا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں کی سہولت کے لیے ہفتہ واربا زاروں میں ارزاں نرخوںپراشیائے خوردونوش کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدا مات اٹھائے جائیں اور اس ضمن سخت ما نیٹرنگ کا نظام وضح کیا جائے تاکہ اسلام آباد کے شہری اس سہولت سے بھر پور فا ئدہ اٹھا سکیں۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی وہ ہفتہ وار با زروں میںاپنی مو جودگی کو یقینی بنائیں تاکہ ان با زاروں میں آنے والے صارفین کی شکا یات کا فوری ازا لہ ممکن بنا یا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اوور چارجنگ کرنے والوںیا صارفین سے بداخلاقی سے پیش آنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اشیاء و خوردونوش کی قیمتوں کی فہرست کو سستے بازاروں میں نمایاں جگہوں پر آویزاں کیا جائے تاکہ شہری اپنی ضروریات کے مطا بق اشیاء کے نرخ دیکھ سکیں۔انہوں نے مزید ہدایت کی با زار میں سیکیورٹی اور صفائی کے نظام میں مزید بہتری لائی جائے۔

اس موقع میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے کو بتایا گیا کہ بازار میں پانی اور بجلی کا معقول انتظام نہیں ہے جس کی وجہ سے سٹال ہولڈرز اور خریداروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پٹرتا ہے۔ انہیں بتایا گیا کہ میٹرو بس کی تعمیر کے دوران ہفتہ وار H-9 بازار کافی متاثر ہوا ہے اور بازار کے اندرونی و بیرونی حصوں کی مرمت بھی ناگزیر ہے۔ انہیں بتایا گیا کہ میٹروبس پروجیکٹ کے باعث بازار کی پارکنگ بری طرح متاثر ہوئی جس کے باعث یہاں آنے والے خریداروں کو شدید مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

اس موقع پر میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا کہ میٹرو بس ٹریک کی تعمیر کے باعث متاثر ہونے والے حصوں کی مرمت کی جائے گی اور وہ راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ساتھ میٹنگ کر کے ان مسائل کو باہمی افہام و تفہیم سے حل کریں گے۔ بازار کے مسائل کو مستقل طور پر حل کرنے کے سلسلے میںمیئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے سی ڈی اے کے افسران ٬سٹال ہولڈرز اور منتخب نمائندوں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے نے بازار میں خریداری کے آئے ہوئے مردوں٬ خواتین اور بچوں سے بات چیت کر کے اشیاء کی قیمتوں اور معیا ر کے متعلق دریا فت کیا ۔

متعلقہ عنوان :