قلات ٬ایف سی کا سرچ آپریشن ٬فائرنگ کے تبادلے میں تین شرپسند ہلاک ٬تین ٹھکانے تباہ

آواران میں مسلح افراد کی فائرنگ سے سکیورٹی فورسز کاافسر زخمی ہوگیا ٬ ترجمان ایف سی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) بلوچستان کے ضلع قلات میں ایف سی کے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین شرپسند ہلاک ہوگئے شر پسندوں کے تین ٹھکانے بھی تباہ کردئیے گئے جبکہ ضلع آواران میں مسلح افراد کی فائرنگ سے سکیورٹی فورسز کاایک افسر بھی زخمی ہوگیا ترجمان ایف سی کے مطابق قلات کے علاقے سومالو میں ایف سی اور حساس اداروں نے شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا آپریشن کے دوران فورسزسے فائرنگ کے تبادلے میں تین شر پسند ہلاک ہوگئے جبکہ فورسز نے شر پسندوں کے تین ٹھکانے بھی تباہ کردئیے ٬علاقے میں سرچ آپریشن تاحال جاری ہے دوسری جانب سکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع آواران کے علاقے جھاو میں نامعلوم مسلح افراد کی سکیورٹی فورسزکی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کاایک افسر زخمی ہوگیا فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے تاہم فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔

متعلقہ عنوان :