پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ محتشم الرشید کے اعزاز میں الوداعی تقریب

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:54

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ محتشم الرشید کے اعزاز میں الوداعی ..

لاہور۔28 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ محتشم الرشید کے اعزاز میں پی سی بی ویمن ونگ نے نیشنل کرکٹ اکیڈی لاہور میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا ۔ ڈائریکٹر گیم ڈویلپمنٹ نیشنل کرکٹ اکیڈمی ایزد سید اور جی ایم ویمن ونگ شمسہ ہاشمی نے محتشم الرشید کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور نئے کوچ باسط علی کا خیر مقدم کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس امید کا ظہار کیا کہ نئے کوچ کی کوچنگ میں ویمن ٹیم مزید کامیابیاں حاصل کرے گی ۔قومی ویمن ٹیم کی کپتان ثناء میر نے کہا کہ سابق ہیڈ کوچ کی وجہ سے کھلاڑیوں میں ٹیم سپرٹ قائم ہوا اور ٹیم نے بہت کامیابیاں حاصل کیں ۔محتشم الرشید نے اپنے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے پر ویمن ونگ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ویمن ٹیم کا ہیڈ کوچ بننا ان کے لئے اعزاز کی بات تھی۔محتشم الرشید کی کوچنگ میں ویمن ٹیم نے ایشین گیمز 2012میں گولڈ میڈل جیتا اوربنگلہ دیش کی ویمن ٹیم کو ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :