قائد اعظم ٹرافی٬ حبیب بینک نے سوئی سدرن گیس کارپوریشن کے خلاف پہلی اننگز میں 5 وکٹوں پر 230 رنز بنا لئے٬ فخرزمان کی شاندار سنچری

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:47

قائد اعظم ٹرافی٬ حبیب بینک نے سوئی سدرن گیس کارپوریشن کے خلاف پہلی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) قائداعظم کرکٹ ٹرافی میں حبیب بینک لمیٹڈ نے سوئی سدرن گیس کارپوریشن کے خلاف پہلے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں پر 230 رنز بنا لئے٬ زوہیب خان 66 اور جمال انور 10 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں٬ فخرزمان 100 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ارباب نیاز سٹیڈیم میں شروع ہونے والے چار روزہ میچ میں سوئی سدرن گیس کارپوریشن کے کپتان فواد عالم نے ٹاس جیت کر پہلے ایچ بی ایل کو بیٹنگ کی دعوت دی٬ ایچ بی ایل نے پہلے روز کھیل کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں پر 230 رنز بنا لئے تھے٬ فخرزمان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور کی اور 100 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے٬ زوہیب خان 66 اور جمال انور 10 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں٬ محمدعرفان نے 2 وکٹیں لیں۔