کوئٹہ ٬تحریک انصاف کے احتجاجی جلسے جلوس ٬کوئی گرفتاری عمل میں نہیںآئی

چمن روڈ بند ہونے سے نیٹو سپلائی عارضی طور پر بند رہی ٬ کارکن پرامن طورپر مظاہر کرتے ہوئے منتشر ہوگئے

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:33

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) تحریک انصاف بلوچستان کے زیر اہتمام کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اندرونی علاقوںمیں احتجاجی جلسے و جلوس منعقد ہوئے کوئٹہ شہر میں پرامن احتجاجی جلو س او رمظاہرے کئے گئے جبکہ چمن میں تحریک انصاف کے کارکنوںنے چمن روڈ بند کردیا جس سے نیٹو کی سپلائی رک گئی جبکہ ضلع تفتان میں بھی سڑک بند کردی گئی جس سے عام ٹریفک متاثر ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر جمعہ کے روز کوئٹہ شہر سمیت اندرون بلوچستان میں احتجاجی جلسے و جلو منعقد کئے گئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے تحریک انصاف بلوچستان کے سنیئر نائب صدر میر اسماعیل لہڑی کی قیادت میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور وفاقی حکومت کے خلاف زبردست نعرہ بازئی کی گئی اس سے قبل میر اسماعیل لہڑی کی قیادت میں ایک ریلی نکالی گئی جو پرامن طورپر مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی کوئٹہ پریس کلب پہنچ کر ایک عظیم وشان جلسہ عام میں تبدیل ہوگئی جس سے میر اسماعیل لہڑی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

اور اسلام آباد میں پولیس کی جانب سے عمران خان کو راولپنڈی میں جلسہ عام کرنے سے روکنے اور پارٹی ورکروں اور لاٹھی چار آنسو پھینکنے کی شدید مذمت کی گئی اور اسے بزدلانہ فعل قرار دیا گیا میر محمد اسماعیل لہڑی نے کہاکہ 2نومبر کو بلوچستان سے ہزاروں کی تعداد میںپارٹی ورکر اسلام آباد جائینگے اگر ہمارے کارکنوں کو روکنے کی کوشش کی گئی تو صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت ذمہ دارہوگی اور پھر دمادم مست قلندر ہوگا اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف سخت نعرہ بازی کی گئی سیکورٹی کے سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے مظاہرین نے عمران خان کی بڑی بڑی تصویریں اٹھائی ہوئی تھی مظاہرے کے بعد تمام کارکن پرامن طورپر منتشر ہوگئے اور کوئی ہنگامہ آرائی نہیں ہوئی اور نہ ہی پارٹی کے کارکنوں کو گرفتار کیا گیا اس سے قبل تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء سردار روح اللہ خلجی کی قیادت میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس نے منان چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیااور وزیر اعظم کے خلاف نعرہ بازی کی گئی اور بعد میں پرامن طورپر منتشر ہوگئے بلوچستان کا دارلحکومت کوئٹہ شہر واحد علاقہ تھا جہاں پر تحریک انصاف کے کسی بھی کارکن کو گرفتار نہیں کیا گیا اور نہ ہی کوئی ہنگامہ آرائی کی گئی تاہم کوئٹہ شہر کے بعض علاقوںمیں تحریک انصاف کے نوجوانوں نے ٹائر جلا کر روڈ بند کرنے کوشش کی ۔

کوئٹہ چمن روڈ پر تحریک انصاف کے نوجوانوں نے روڈ بلا ک کردیا جس کی وجہ سے نیٹو کی سپلائی رات گئے تک رک گئی تھی دوسری جانب تفتان میں بھی تحریک انصاف کے نوجوانوںنے روڈ بلا کردیا جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ اجمعہ کی رات کو کوئٹہ شہر میں شدید سردی کے باوجود زندگی رواں دواں تھی اور کاروبارجاری تھا۔اور ٹریفک معمول کے مطابق جاری رہی ۔

متعلقہ عنوان :