پوری دنیا نے دیکھ لیا شریف برادران کتنے’’ جمہوری‘‘ اور ن لیگ کتنی ’’ جمہوریت پسند‘‘ پارٹی ہے‘یاسمین راشد

عمران خا ن کے گھر کے گھیرائو اور پرامن کارکنو ں کی گرفتا ریوں سے نواز حکومت کا گھنا ئونا چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے‘ایڈوائزر چیئرمین پی ٹی آئی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) ایڈ وائزر چیئر مین تحر یک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد نے بنی گا لا کے محا صر ے اور تحریک انصا ف کے کا رکنا ن کی گرفتا ریوں کی شدیدالفا ظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا نے دیکھ لیا شریف برادران کتنے’’ جمہوری‘‘ اور ن لیگ کتنی ’’ جمہوریت پسند‘‘ پارٹی ہے‘عمران خا ن کے گھر کے گھیرائو اور پرامن کارکنو ں کی گرفتا ریوں سے نواز حکومت کا گھنا ئونا چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے‘ اب پانامہ زدہ حکمرانوں کا اقتدار میں رہنا مشکل ہی نہیں بلکہ نا ممکن ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے تحر یک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوںاور تشددکے خلاف عمران خا ن کی احتجا ج کی کا ل پرخطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ اس مو قعہ پر کا رکنا ن کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ آج پوری دنیا نے دیکھ لیا ہے کہ ن لیگ کتنی جمہوریت پسند پارٹی ہے اور جعلی جمہوریت کے دعویدار نواز شریف کتنے جمہوری ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے عمران خا ن کے گھر کے گھیرائو اور پرامن کارکنو ں کی گرفتا ریوں سے نواز حکومت کا گھنا ئونا چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے اور اب پانامہ زدہ حکمرانوں کا اقتدار میں رہنا مشکل ہی نہیں بلکہ نا ممکن ہو گیا ہے۔