ہائیکورٹ کا توہین عدالت کی درخواست پر چیف سیکرٹری سے کو نوٹس

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس قاسم خان نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار محمد انور کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ترقی نہیں دی جا رہی٬ ترقی ملنے کے انتظار میں ریٹائر ہو چکا ہوں ٬ لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ تعلیم کو دوبارہ حکم جاری کیا کہ درخواست گزار کو گریڈ19 سے 20 میں ترقی دی جائے اور مراعات بھی دی جائیں لیکن اب محکمے نے محکمہ قانون سے دوبارہ ایڈوائس مانگ لی ہے کہ کیا ریٹائرڈ ملازم کو ترقی اور مراعات دی جا سکتی ہیں یا نہیں۔

چیف سیکرٹری کا یہ اقدام توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ ان کے خلاف کارروائی کے احکامات صادر کیے جائیں ۔ جس پر فاضل عدالت نے چیف سیکرٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :