وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور برطانوی وزیر برائے ایشیاء اور پیسیفک Alok Sharma اور دیگر رہنمائوں کے درمیان ملاقات

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور برطانوی وزیر برائے ایشیاء اور پیسیفک Alok Sharma اور دیگر رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے صحت٬ توانائی٬ سیاحت٬ صنعت اور دیگر اہم شعبوں میں باہمی تعاون پر اتفاق کیا۔ وزیراعلیٰ نے اپنے برطانیہ کے دورہ کے دوران لندن میں اہم رہنمائوں سے ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ نے ہائوس آف پارلیمنٹ کا دورہ بھی کیا۔

(جاری ہے)

جہاں انہوں نے آل پارٹیز پالیمانی گروپ کے رہنما رحمان چشتی٬ لیبر پارلیمنٹرینLiz Mclnnesاور Shadow Baroness ٬ ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے نمائندے Rory Stewart سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر صوبائی حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے خیبر پختونخوا کے قدرتی وسائل اور سرمایہ کاری کے مواقع سے بھی آگاہ کیا۔ برطانوی رہنمائوں نے صوبائی حکومت کے اصلاحاتی اقدامات کوسراہااورمختلف شعبوں میںباہمی تعاون کیلئے گہری دلچسپی ظاہر کی۔ فریقین نے دونوں حکومتوں کے مابین مضبوط تجارتی و سٹریٹجک تعلقات کیلئے باہمی روابط کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :