راولپنڈی میں کنٹونمنٹ بورڈ نے پولیس کوراستے بند نہ کرنے کا حکم دیدیا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) کنٹونمنٹ بورڈراولپنڈی نے پولیس اور انتظامیہ کو ان کی حدود میں راستے بند کرنے سے روکدیا اور ہدایت کی ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود میں کھڑی کی گئی رکاوٹیں ہٹائی جائیں کیونکہ کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود میں پولیس راستے بند نہیں کرسکتی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ کے احکامات کے بعد رکاوٹوں کیساتھ تعینات کی گئی راولپنڈی پولیس کی نفری ہٹالی گئی اور بعض مقامات سے رکاوٹیں بھی ختم کردی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :