اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے قائدین اور کارکنوں کیخلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرلیے گئے

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء)اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے قائدین اور کارکنوں کیخلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرلیے گئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق دفعہ ایک سو چوالیس کے باوجود یوتھ کنونشن منعقد کرنے کی وجہ سے پی ٹی آئی کے رہنماء شاہ محمود قریشی اوراسدعمرسمیت سینکڑوں کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ٬ْ مقدمے میں کارسرکارمیں مداخلت اور دفعہ 144کی خلاف ورزی کی دفعات شامل ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پولیس کی جانب سے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی یوتھ کنونشن پر دھاوا بول کر کارکنان پر تشدد٬ جبکہ یوتھ ونگ کے رہنماؤں سمیت کئی کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔