اسلام آباد شہر بند نہیں ہونے دیں گے ٬ْ ٬ سی ڈی اے نے پرامن احتجاج کیلئے جگہ مختص کردی ٬ْ شیخ عنصر عزیز

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے میئر اور چیئرمین سی ڈی اے شیخ عنصر عزیز نے کہا ہے کہ بحیثیت اسلام آباد کے میئر میں یقین دلانا چاہتا ہوں کہ شہر بند نہیں ہونے دیں گے٬ سی ڈی اے نے پرامن احتجاج کیلئے جگہ مختص کردی۔ جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ عنصر عزیز نے کہا کہ دھرنے کے حوالے سے شہریوں کے خدشات ہیں٬ بحیثیت اسلام آباد کے میئر میں یقین دلانا چاہتا ہوں کہ شہر بند نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والوں کا احتجاج آئینی حق اپنی جگہ ہے مگر باقی شہریوں کا آئینی حق پامال نہ کیا جائے٬ اس سلسلے میں ہائی کورٹ کا فیصلہ واضح ہے۔انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے نے پرامن احتجاج کیلئے جگہ فراہم کر دی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے ہائی کورٹ کے آرڈر کے مندرجات بھی پڑھ کر سنائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ کی ذمہ دار ہے۔

شیخ عنصر عزیز نے کہا کہ علماء٬ کاروباری تنظیموں٬ دوسری متعدد ایسوسی ایشنز اور عوامی نمائندوں نے درخواست کی ہے کہ شہر بند نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ دھرنے والوں کو پہلے کی طرح مایوسی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچا نے والے کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ میئر اسلام آباد نے کہا کہ سکولوں٬ دفاتر اور کام پر آنے والوں کا تحفظ یقینی بنائیں گے٬ ہمیں ٹاسک ملا ہے کہ شہر کا امن و امان یقینی بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :