گرفتاریاں اچھی بات نہیں ٬ْ بغاوت کرنے پر قانون اپنا راستہ اختیار کرتا ہے ٬ْسینیٹر مشاہد اللہ

عوام کا سمندر لانے والے شیخ رشید بھاگ رہے تھے

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ گرفتاریاں ہونا اچھی بات نہیں مگر بغاوت کرنے پر قانون اپنا راستہ اختیار کرتا ہے ۔ تحریک انصاف والے کھانے کی بات کر رہے ہیں حالانکہ انقلابیوں کیلئے تو کھانا ثانوی چیز بن جاتی ہے ٬ْ عوام کا سمندر لانے والے شیخ رشید بھاگ رہے تھے۔ ایک انٹرویومیں مشاہد اللہ خان نے کہا کہ گرفتاریاں اچھی بات نہیں مگر بغاوت کرنے پر قانون اپنا راستہ اختیار کرتا ہے ٬ْریاستی اداروں کو تسلیم نہیں کیا جائیگا تو قانون پھر اپنا راستہ اپنائیگا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پولیس کو کسی کا کھانا روکنے کی ہدایت نہیں کی گئی ٬ْ ایک جانب تو یہ انقلاب کی باتیں کرتے ہیں تاہم دوسری جانب ان کے پیٹ میں چوہے گھوم رہے ہیں اور یہ بار بار کھانے کی باتیں کر رہے ہیں حالانکہ انقلابیوں کیلئے تو کھانا ثانوی چیز بن جاتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان ہرن کا گوشت کھاتے ہیں اس لئے پولیس سے کہہ دیا ہے کہ عمران خان کا کھانا نہیں روکا جائیگا۔سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا کہ عوام کا سمندر لانے والے شیخ رشید بھاگ رہے تھے ٬ عوام نے ان کو مسترد کر دیا ہے اور پاکستانی عوام نواز شریف کے ساتھ ہے۔

متعلقہ عنوان :