فاٹا اصلاحاتی کمیٹی کی رپورٹ سے متعلق جو تحفظات تھے وہ پیش کردیئے٬مولانا فضل الرحمان

فاٹا کے انضمام کی تجویز کیخلاف نہیں ٬ قبائل کے مستقبل کافیصلہ انکی مرضی کے مطابق کیاجائے٬پشاورمیں میڈیا سے گفتگو

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ فاٹا اصلاحاتی کمیٹی کی رپورٹ پر تحفظات تھے٬ فاٹا کے انضمام کی تجویز کے خلاف نہیں ٬ قبائل کے مستقبل کافیصلہ انکی مرضی کے مطابق کیاجائے۔ کمیٹی کی رپورٹ سے متعلق جو تحفظات تھے وہ پیش کردیئے٬ فاٹا کے انضمام کی تجویزکے خلاف نہیں لیکن قبائل کے مستقبل ان سے پوچھ کر طے کیا جائے۔

جے یوآئی سیکرٹریٹ میںفاٹا عمائدین کے اجلاس کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کاکہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں فاٹا اصلاحات کمیٹی کی پیش کردہ رپورٹ پر تحفظات تھے اوراپنے تحفظات کااظہارکردیا ہے ٬ ہم فاٹا کے انضمام کی تجویز کے خلاف نہیں ٬ قبائل کامستقبل کافیصلہ انکی مرضی کے مطابق کیاجائے۔

(جاری ہے)

فضل الرحمان کاکہنا تھا کہ حکو مت جو بھی فیصلہ کرے قبائل سے پوچھ کرکرے٬قبائل نے بھی فاٹا اصلاحات کمیٹی کی رپورٹ مسترد کردی ہے ۔

انہوںنے کہا کہ جرگہ نے فاٹا کے مستقبل کو متنازعہ بنانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے٬ مولانا نے کہا کہ قبائلیوں کی اتفاق رائے کو رپوٹ کو حصہ نہیں بنایا گیا جس پر قبائل نے رپورٹ مسترد کردی۔انہوں نے کہا کہ اٹھارہ دسمبر کو پشاور میں قبائل امن کانفرنس ہوگا قبائلیوں پرباہر سے فیصلہ مسلط کرنے کی بجائے انکی رائے لی جائے ۔

متعلقہ عنوان :