چین کی معروف تعمیراتی کمپنی اور کنسٹرکشن مشینری گروپ ایکس سی ایم جی نے پاکستان میں اپنے کام کا آغاز کردیا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:29

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) چین کی معروف تعمیراتی کمپنی اور کنسٹرکشن مشینری گروپ لمیٹڈ ایکس سی ایم جی نے پاکستان میں اپنے کام کا آغاز کردیا۔ ایکس سی ایم جی کی افتتاحی تقریب میں سرکاری اور نجی شعبہ سے وابستہ کمپنیوں خصوصا چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلقہ کمپنیوں نے شرکت کی اور چین کی کمپنی کی مصنوعات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا جو تعمیراتی کاموں میں استعمال ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایکس سی ایم جی کے جنرل منیجر گوڈن ون لونگ نے کمپنی کی کام کرنے کی مجموعی صورتحال اور کارکردگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کمپنی نے چین کے تعمیراتی شعبہ کے لئے اپنی مصنوعات کی فراہمی سے بہت کام کیا ہے اور پورے چین میں یہ کمپنی معروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کنسٹرکشن مشینری کی فراہمی سمیت اس سے متعلق معلومات بھی فراہم کرتی ہے اور چین کی تین بڑی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ان کی کمپنی پاکستان میں اپنی مصنوعات اور خدمات کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے۔

متعلقہ عنوان :