فاٹاسے متعلق قومی اسمبلی میں پیش کردہ بل کی حمایت کرکے بل کو قومی اسمبلی سے منظور کرانے میں اپنا کردار ادا کریں

فاٹا لائر فورم نے حکومت اور تمام پارلیمانی سیاسی پارٹیوں سے مطالبہ

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) فاٹا لائر فورم نے حکومت اور تمام پارلیمانی سیاسی پارٹیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ فاٹاسے متعلق قومی اسمبلی میں پیش کردہ بل کی حمایت کرکے بل کو قومی اسمبلی سے منظور کرانے میں اپنا کردار ادا کرے اورمذکورہ بل کی منظوری میں کوئی رکاوٹ ڈالی گئی تو ہم فاٹا لائرز فورم کے پلیٹ فارم سے اقوام متحدہ کے سامنے اپنا کیس رکھیں گے۔

اور بین الاقوامی سطح پر معاملہ کو لیکر جائیں گے ۔پشاور پریس کلب میں مشرکہ پریس کانفرنس کرتے ہو ئے فاٹا لائر فورم کے اعجاز مہمند٬جی ایس فرہاد اللہ افریدی و ممبرفورم فاروق افریدی٬ شاکراللہ٬ تاج محل افریدی و دیگرنے کہا کہ آئین پاکستان کے ارٹیکل 246/247 کو بلڈوز کر کے وہا ں کے عوام کو بنیادی انسانی حقوق اور وہاں اعلیٰ عدالتیں قائم کی جائیں۔

(جاری ہے)

73ویں آئین کے آرٹیکل ون کے مطابق فاٹا پاکستان کا حصہ ہے۔لیکن وہاں کے عوام پر اج بھی 115سالہ پرانہ انگریز قانون لاگو ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے 73ویں ائین میں ترامیم کرکے بل کو چوبیس گھنٹوں میں پاس کرایا۔ اپنا حق چینے مانگے کیلئے ہر ایوان کا دروازہ کٹھکٹھائنگے ہمارے جائز٬ قانونی اور ائنی مطالبات پوری نہیں ہونگے تب تک ہم اپنا پرامن احتجاج جاری رکھین گے۔انہوں کہا کہ اگر حکومت نے مزید ٹال مٹول کام لی تو مجبوراً ہم اپنا چینے کیلئے یواین او سے رجوع کرئنگے۔

متعلقہ عنوان :